Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 119 - هُود - Page - Juz 12
﴿إِلَّا مَن رَّحِمَ رَبُّكَۚ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمۡۗ وَتَمَّتۡ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجۡمَعِينَ ﴾
[هُود: 119]
﴿إلا من رحم ربك ولذلك خلقهم وتمت كلمة ربك لأملأن جهنم من﴾ [هُود: 119]
Abul Ala Maududi Aur be raah-rawiyon se sirf woh log bachenge jinpar tere Rubb ki rehmat hai. Isi (azadi intekhab o ikhtiyar) ke liye hi to usne unhein paida kiya tha aur tere Rubb ki woh baat puri ho gayi jo usne kahi thi ke main jahannum ko Jinn aur Insaan, sabse bhar doonga |
Ahmed Ali مگر جس پر تیرے رب نے رحم کیا اور اسی لیے انہیں پیدا کیا ہے اور تیرے رب کی یہ بات پوری ہو کر رہے گی کہ البتہ دوزخ کو اکھٹے جنوں اور آدمیوں سے بھر دوں گا |
Fateh Muhammad Jalandhry مگر جن پر تمہارا پروردگار رحم کرے۔ اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تمہارے پروردگار کا قول پورا ہوگیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا |
Mahmood Ul Hassan مگر جن پر حم کیا تیرے رب نے [۱۵۹] اور اسی واسطے انکو پیدا کیا ہے اور پوری ہوئی بات تیرے رب کی کہ البتہ بھر دوں گا دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکٹھے [۱۶۰] |
Muhammad Hussain Najafi سوائے اس کے جس پر آپ کا پروردگار رحم فرمائے اور اسی (رحمت) کے لئے تو ان کو پیدا کیا ہے۔ اور آپ کے پروردگار کی بات پوری ہوگئی کہ میں جہنم کو تمام جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا۔ |