Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 16 - هُود - Page - Juz 12
﴿أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَيۡسَ لَهُمۡ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ إِلَّا ٱلنَّارُۖ وَحَبِطَ مَا صَنَعُواْ فِيهَا وَبَٰطِلٞ مَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[هُود: 16]
﴿أولئك الذين ليس لهم في الآخرة إلا النار وحبط ما صنعوا فيها﴾ [هُود: 16]
Abul Ala Maududi Magar aakhirat mein aisey logon ke liye aag ke siwa kuch nahin hai. (Wahan maloom ho jayega ke) jo kuch unhon ne duniya mein banaya woh sab maliyameit (worthless) hoga aur ab unka saara kiya dhara mehaz baatil hai |
Ahmed Ali یہ وہی ہیں جن کیلئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں اور برباد ہوگیا جو کچھ انہوں نے دنیا میں کیا تھا اور خراب ہو گیا جو کچھ کمایا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں آتش (جہنم) کے سوا کوئی چیز نہیں اور جو عمل انہوں نے دنیا میں کئے سب برباد اور جو کچھ وہ کرتے رہے، سب ضائع |
Mahmood Ul Hassan یہی ہیں جن کے واسطے کچھ نہیں آخرت میں آگ کے سوا [۲۲] اور برباد ہوا جو کچھ کیا تھا یہاں اور خراب گیا جو کمایا تھا [۲۳] |
Muhammad Hussain Najafi یہ وہ (بدنصیب) لوگ ہیں جن کیلئے آخرت (کی زندگی) میں دوزخ کی آگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اور انہوں نے اس (دنیا) میں جو کچھ کیا تھا وہ سب اکارت ہو جائے گا اور وہ جو کچھ کرتے تھے وہ سب باطل ہو جائے گا۔ |