Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 36 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَأُوحِيَ إِلَىٰ نُوحٍ أَنَّهُۥ لَن يُؤۡمِنَ مِن قَوۡمِكَ إِلَّا مَن قَدۡ ءَامَنَ فَلَا تَبۡتَئِسۡ بِمَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ ﴾
[هُود: 36]
﴿وأوحي إلى نوح أنه لن يؤمن من قومك إلا من قد آمن﴾ [هُود: 36]
Abul Ala Maududi Nooh par wahee ki gayi ke tumhari qaum mein se jo log iman laa chuke bas woh laa chuke, ab koi maanne wala nahin hai. Inke kartooton par ghum khana chodo |
Ahmed Ali اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ تیری قوم میں سے اب کوئی ایمان نہیں لائے گا مگر جو لا چکا پھر غم نہ کر اور کاموں پر جو کر رہے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں جو لوگ ایمان (لاچکے)، ان کے سوا کوئی اور ایمان نہیں لائے گا تو جو کام یہ کر رہے ہیں ان کی وجہ سے غم نہ کھاؤ |
Mahmood Ul Hassan اور حکم ہوا طرف نوح کی کہ اب ایمان نہ لائے گا تیری قوم میں مگر جو ایمان لاچکا سو غمگین نہ رہ ان کاموں پر جو کر رہے ہیں [۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور نوح(ع) کی طرف وحی کی گئی کہ ان لوگوں کے سوا جو ایمان لا چکے ہیں تمہاری قوم میں سے اور کوئی ایمان نہیں لائے گا۔ پس تم اس پر غمگین نہ ہو جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں۔ |