Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 35 - هُود - Page - Juz 12
﴿أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ إِنِ ٱفۡتَرَيۡتُهُۥ فَعَلَيَّ إِجۡرَامِي وَأَنَا۠ بَرِيٓءٞ مِّمَّا تُجۡرِمُونَ ﴾
[هُود: 35]
﴿أم يقولون افتراه قل إن افتريته فعلي إجرامي وأنا بريء مما تجرمون﴾ [هُود: 35]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad),kya yeh log kehte hain ke is shaks ne yeh sab kuch khud ghadh(forged) liya hai?Insey kaho “ agar maine yeh khud ghada hai to mujhpar apne jurm ki zimmedari hai, aur jo jurm tum kar rahey ho uski zimmedari se main bari hoon.” |
Ahmed Ali کیا کہتے ہیں کہ قرآن کو خود بنا لایا ہے کہہ دو اگر میں بنا لایا ہوں تو اس کا گناہ مجھ پر ہے اور میں تمہارے گناہوں سے بری ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے یہ قرآن اپنے دل سے بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے دل سے بنالیا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر اور جو گناہ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں |
Mahmood Ul Hassan کیا کہتے ہیں کہ بنا لایا قرآن کو [۴۸] کہہ دے اگر میں بنا لایا ہوں تو مجھ پر ہے میرا گناہ اور میرا ذمہ نہیں جو تم گناہ کرتے ہو [۴۹] |
Muhammad Hussain Najafi کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ (آپ) نے (یہ قرآن) خود گھڑ لیا ہے۔ تو کہیئے! اگر میں نے یہ گھڑا ہے تو اس جرم کا وبال مجھ پر ہے اور جو جرم تم کر رہے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں۔ |