Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 60 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَأُتۡبِعُواْ فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا لَعۡنَةٗ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ أَلَآ إِنَّ عَادٗا كَفَرُواْ رَبَّهُمۡۗ أَلَا بُعۡدٗا لِّعَادٖ قَوۡمِ هُودٖ ﴾
[هُود: 60]
﴿وأتبعوا في هذه الدنيا لعنة ويوم القيامة ألا إن عادا كفروا ربهم﴾ [هُود: 60]
Abul Ala Maududi Aakhir e kaar is duniya mein bhi inpar phitkar padi aur qayamat ke roz bhi. Suno! Aad ne apne Rubb se kufr kiya, Suno! Door phenk diye gaye Aad, Hud ki qaum ke log |
Ahmed Ali اور اس دنیا میں بھی اپنے پیچھے لعنت چھوڑ گئے اور قیامت کے دن بھی خبردار بےشک عاد نے اپنے رب کا انکار کیا تھا خبردار عاد جو ہود کی قوم تھی الله کی رحمت سے دور کی گئی |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے |
Mahmood Ul Hassan اور پیچھے سے آئی انکو اس دنیا میں پھٹکار اور قیامت کے دن بھی [۸۳] سن لو عاد منکر ہوئے اپنے رب سے سن لو پھٹکار ہے عاد کو جو قوم تھی ہود کی [۸۴] |
Muhammad Hussain Najafi (اس کی پاداش میں) اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور آخرت میں بھی آگاہ ہو جاؤ کہ قومِ عاد نے اپنے پروردگار کا انکار کیا۔ سو ہلاکت و بربادی ہے ہود کی قومِ عاد کے لئے۔ |