×

صالحؑ نے کہا "اے برادران قوم، تم نے کچھ اس بات پر 11:63 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Hud ⮕ (11:63) ayat 63 in Urdu

11:63 Surah Hud ayat 63 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 63 - هُود - Page - Juz 12

﴿قَالَ يَٰقَوۡمِ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّي وَءَاتَىٰنِي مِنۡهُ رَحۡمَةٗ فَمَن يَنصُرُنِي مِنَ ٱللَّهِ إِنۡ عَصَيۡتُهُۥۖ فَمَا تَزِيدُونَنِي غَيۡرَ تَخۡسِيرٖ ﴾
[هُود: 63]

صالحؑ نے کہا "اے برادران قوم، تم نے کچھ اس بات پر بھی غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا، اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اِس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھے کون بچائے گا اگر میں اُس کی نافرمانی کروں؟ تم میرے کس کام آ سکتے ہو سوائے اس کے کہ مجھے اور زیادہ خسارے میں ڈال دو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال ياقوم أرأيتم إن كنت على بينة من ربي وآتاني منه رحمة, باللغة الأوردية

﴿قال ياقوم أرأيتم إن كنت على بينة من ربي وآتاني منه رحمة﴾ [هُود: 63]

Abul Ala Maududi
Saleh ne kaha “ aey biradaraan-e-qaum, tumne kuch is baat par bhi gaur kiya ke agar main apne Rubb ki taraf se ek saaf shahadat rakhta tha, aur phir usne apne rehmat se bhi mujhko nawaz diya to iske baad Allah ki pakad se mujhey kaun bachayega agar main uski nafarmani karoon? Tum mere kis kaam aa sakte ho siway iske ke mujhey aur zyada khasare(nuksan) mein daal do
Ahmed Ali
صالح نے کہا اےمیری قوم بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کوئی کھلی دلیل رکھتا ہوں اور اس کی طرف سے میرے پاس رحمت بھی آ چکی ہو پھر اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو مجھے اس سے کون بچا سکتا ہے پھر تم مجھے نقصان کے سوا اور کیا دے سکو گے
Fateh Muhammad Jalandhry
صالح نے کہا اے قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے (نبوت کی) نعمت بخشی ہو تو اگر میں خدا کی نافرمانی کروں تو اس کے سامنے میری کون مدد کرے گا؟ تم تو (کفر کی باتوں سے) میرا نقصان کرتے ہو
Mahmood Ul Hassan
بولا اے قوم بھلا دیکھو تو اگر مجھ کو سمجھ مل گئ اپنے رب کی طرف سے اور اس نے مجھ کو دی رحمت اپنی طرف سے پھر کون بچائے مجھ کو اس سے اگر اسکی نافرمانی کروں [۸۹] سو تم کچھ نہیں بڑھاتے میرا سوائے نقصان کے [۹۰]
Muhammad Hussain Najafi
صالح(ع) نے کہا اے میری قوم! کیا تم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی خاص رحمت بھی عطا فرمائی ہے تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اس کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا؟ تم تو میرے خسارے میں اضافہ کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek