Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 99 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَأُتۡبِعُواْ فِي هَٰذِهِۦ لَعۡنَةٗ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ بِئۡسَ ٱلرِّفۡدُ ٱلۡمَرۡفُودُ ﴾
[هُود: 99]
﴿وأتبعوا في هذه لعنة ويوم القيامة بئس الرفد المرفود﴾ [هُود: 99]
Abul Ala Maududi Aur un logon par duniya mein bhi laanat padi aur qayamat ke roz bhi padeygi. Kaisa bura sila hai yeh jo kisi ko miley |
Ahmed Ali اور اپنے پیچھے اس جہان میں بھی لعنت چھوڑ گئے اور قیامت کے دن کے لیے بھی برا ہی انعام ہے جو انہیں دیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس جہان میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی (پیچھے لگی رہے گی) ۔ جو انعام ان کو ملا ہے برا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور پیچھے سے ملتی رہی اس جہان میں لعنت اور دن قیامت کے بھی برا انعام ہے جو ان کو ملا [۱۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi اس دنیا میں لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن (دوزخ) کیا ہی برا عطیہ ہے جو انہیں عطا کیا جائے گا۔ |