Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 1 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿الٓمٓرۚ تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِۗ وَٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ ٱلۡحَقُّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الرَّعد: 1]
﴿المر تلك آيات الكتاب والذي أنـزل إليك من ربك الحق ولكن أكثر﴾ [الرَّعد: 1]
Abul Ala Maududi Alif laam Meem Raa Yeh kitab-e-ilahi ki aayat hain, aur jo kuch tumhare Rubb ki taraf se tumpar nazil kiya gaya hai woh ain haqq hai, magar (tumhari qaum ke) aksar log maan nahin rahey hain |
Ahmed Ali یہ کتاب کی آیتیں ہیں اور جو کچھ تجھ پر تیرے رب سے اترا سوحق ہے اورلیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے |
Fateh Muhammad Jalandhry الٓمرا۔ (اے محمد) یہ کتاب (الہیٰ) کی آیتیں ہیں۔ اور جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے |
Mahmood Ul Hassan یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور جو کچھ اترا تجھ پر تیرے رب سے سو حق ہے لیکن بہت لوگ نہیں مانتے [۱] |
Muhammad Hussain Najafi الف، لام، میم، را۔ یہ الکتاب (قرآن) کی آیتیں ہیں اور جو کچھ آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہ سب بالکل حق ہے لیکن اکثر لوگ (اس پر) ایمان نہیں لاتے۔ |