Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 12 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿هُوَ ٱلَّذِي يُرِيكُمُ ٱلۡبَرۡقَ خَوۡفٗا وَطَمَعٗا وَيُنشِئُ ٱلسَّحَابَ ٱلثِّقَالَ ﴾
[الرَّعد: 12]
﴿هو الذي يريكم البرق خوفا وطمعا وينشئ السحاب الثقال﴾ [الرَّعد: 12]
Abul Ala Maududi Wahi hai jo tumhare saamne bijliyan chamkata hai jinhein dekh kar tumhein andeshe(fear) bhi lahaq hotey hain aur umeedein bhi bandhti hai, wahi hai jo pani se laday huey badal utarta hai |
Ahmed Ali وہی ہے جو تمہیں خوف یا امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بادلوں کو اٹھاتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہےکہ تم کو دکھلاتا ہے بجلی ڈر کو (ڈرانے کو) اور امید کو اور اٹھاتا ہے بادل بھاری [۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وہی (خدا) ہے جو ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی (کی چمک) دکھاتا ہے اور (دوش ہوا پر) بوجھل بادل پیدا کرتا ہے۔ |