Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 15 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَلِلَّهِۤ يَسۡجُدُۤ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَظِلَٰلُهُم بِٱلۡغُدُوِّ وَٱلۡأٓصَالِ۩ ﴾
[الرَّعد: 15]
﴿ولله يسجد من في السموات والأرض طوعا وكرها وظلالهم بالغدو والآصال﴾ [الرَّعد: 15]
Abul Ala Maududi Woh to Allah hi hai jisko zameen o aasman ki har cheez touan (willingly) o karhan (unwillingly) sajda kar rahi hai aur sab cheezon ke saaye subh-o-shaam uske aagey jhukte hain |
Ahmed Ali اور چارو ناچار الله ہی کو آسمان والے اور زمین والے سجدہ کرتے ہیں اور ان کے سائے بھی صبح اور شام |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں) |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں خوشی سے اور زور سے اور انکی پرچھائیاں صبح اور شام [۲۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں وہ سب خوشی یا ناخوشی سے اللہ کو ہی سجدہ کر رہے ہیں اور ان کے سائے بھی صبح و شام (اسی کو سجدہ کناں ہیں)۔ |