Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 23 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿جَنَّٰتُ عَدۡنٖ يَدۡخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنۡ ءَابَآئِهِمۡ وَأَزۡوَٰجِهِمۡ وَذُرِّيَّٰتِهِمۡۖ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ يَدۡخُلُونَ عَلَيۡهِم مِّن كُلِّ بَابٖ ﴾
[الرَّعد: 23]
﴿جنات عدن يدخلونها ومن صلح من آبائهم وأزواجهم وذرياتهم والملائكة يدخلون عليهم﴾ [الرَّعد: 23]
Abul Ala Maududi Yani aisey baagh jo unki abadi qayamgaah honge. Woh khud bhi unmein daakhil honge aur unke aaba o ajdaad aur unki biwiyon aur unki aulad mein se jo jo saleh (righteous) hain woh bhi unke saath wahan jayenge. Malaika har taraf se unke isteqbal ke liye aayenge |
Ahmed Ali ہمیشہ رہنے کے باغ جن میں وہ خود بھی رہیں گے اور ان کے باپ دادا اوربیویوں اور اولاد میں سے بھی جو نیکو کار ہیں اور ان کے پاس فرشتے ہر دروازے سے آئیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry (یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیکوکار ہوں گے وہ بھی (بہشت میں جائیں گے) اور فرشتے (بہشت کے) ہر ایک دروازے سے ان کے پاس آئیں گے |
Mahmood Ul Hassan باغ ہیں رہنے کے [۴۱] داخل ہوں گے ان میں اور جو نیک ہوئے انکے باپ دادوں میں اور جو روؤں میں اور اولاد میں [۴۲] اور فرشتے آئیں ان کے پاس ہر دروازے سے |
Muhammad Hussain Najafi یعنی ہمیشگی کے باغ ہیں۔ جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے۔ اور ان کے آباء و اجداد، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح اور نیکوکار ہوں گے۔ وہ بھی (ان کے ہمراہ داخل ہوں گے) اور فرشتے ہر دروازہ سے ان کے پاس آئیں گے۔ |