Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 22 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَٱلَّذِينَ صَبَرُواْ ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِمۡ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عُقۡبَى ٱلدَّارِ ﴾
[الرَّعد: 22]
﴿والذين صبروا ابتغاء وجه ربهم وأقاموا الصلاة وأنفقوا مما رزقناهم سرا وعلانية﴾ [الرَّعد: 22]
Abul Ala Maududi Unka haal yeh hota hai ke apne Rubb ki raza ke liye sabr se kaam lete hain, namaz qayam karte hai, hamare diye huye rizq mein se elaniya (openly) aur posheeda kharch karte hai, aur burayi ko bhalayi se dafa karte hain, aakhirat ka ghar unhi logon ke liye hai |
Ahmed Ali وہ جنہوں نے اپنے رب کی رضا مندی کے لیے صبر کیا اور نماز قائم کی اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کیا اور برائی کے مقابلے میں بھلائی کرتے ہیں انہیں کے لیے آخرت کا گھر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا خوشی کو اپنے رب کی [۳۸] اور قائم رکھی نماز اور خرچ کیا ہمارے دیے میں سے پوشیدہ (چھپے) اور ظاہر [کھلے) [۳۹] اور کرتے ہیں برائی کے مقابلہ میں بھلائی [۴۰] ان لوگوں کے لئے ہے آخرت کا گھر |
Muhammad Hussain Najafi اور جو اپنے پروردگار کی خوشنودی کی طلب میں صبر کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے اعلانیہ اور پوشیدہ طور پر( ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں اور جو برائی کو بھلائی سے دور کرتے ہیں عاقبت کا گھر انہی کیلئے ہے۔ |