×

اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے، اس میں 13:3 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Ra‘d ⮕ (13:3) ayat 3 in Urdu

13:3 Surah Ar-Ra‘d ayat 3 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 3 - الرَّعد - Page - Juz 13

﴿وَهُوَ ٱلَّذِي مَدَّ ٱلۡأَرۡضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِيَ وَأَنۡهَٰرٗاۖ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ جَعَلَ فِيهَا زَوۡجَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِۖ يُغۡشِي ٱلَّيۡلَ ٱلنَّهَارَۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ ﴾
[الرَّعد: 3]

اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے، اس میں پہاڑوں کے کھو نٹے گاڑ رکھے ہیں اور دریا بہا دیے ہیں اُسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وهو الذي مد الأرض وجعل فيها رواسي وأنهارا ومن كل الثمرات جعل, باللغة الأوردية

﴿وهو الذي مد الأرض وجعل فيها رواسي وأنهارا ومن كل الثمرات جعل﴾ [الرَّعد: 3]

Abul Ala Maududi
Aur wahi hai jisne zameen phayla rakkhi hai, is mein pahadon ke khunte gaad rakkhe hain aur dariya baha diye hain , usi ne har tarah ke phalon (fruits) ke jodey paida kiye hain, aur wahi din par raat taari karta hai. In saari cheezon mein badi nishaniyan hain un logon ke liye jo gaur o fikr se kaam letey hain
Ahmed Ali
اور اسی نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑاور دریا بنائے اور زمین میں ہر ایک پھل دوقسم کا بنایا دن کو رات سے چھپا دیتا ہے بے شک اس میں سوچنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا کئے اور ہر طرح کے میوؤں کی دو دو قسمیں بنائیں۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے۔ غور کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور وہی ہے جس نے پھیلائی زمین اور رکھے اس میں بوجھ (پہاڑ) اور ندیاں [۶] اور ہر میوے کے رکھے اس میں جوڑے دو دو قسم [۷] ڈھانکتا ہے دن پر رات کو [۸] اس میں نشانیاں ہیں انکے واسطے جو کہ دھیان کرتے ہیں
Muhammad Hussain Najafi
اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں مضبوط پہاڑ بنا دیے اور نہریں جاری کر دیں اور اس میں ہر ایک پھل کے جوڑے دو قسم کے پیدا کر دیئے وہ رات (کی تاریکی) سے دن (کی روشنی) کو ڈھانپ دیتا ہے بے شک ان سب چیزوں میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek