Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 30 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَجَعَلُواْ لِلَّهِ أَندَادٗا لِّيُضِلُّواْ عَن سَبِيلِهِۦۗ قُلۡ تَمَتَّعُواْ فَإِنَّ مَصِيرَكُمۡ إِلَى ٱلنَّارِ ﴾
[إبراهِيم: 30]
﴿وجعلوا لله أندادا ليضلوا عن سبيله قل تمتعوا فإن مصيركم إلى النار﴾ [إبراهِيم: 30]
Abul Ala Maududi Aur Allah ke kuch humsar (equals to Allah) tajweej karliye taa-ke woh unhein Allah ke rastey se bhatka dein. Insey kaho: accha mazey karlo, aakhir e kaar tumhein palat kar jana dozakh hi mein hai |
Ahmed Ali اور لوگو ں نے الله کی راہ سے بہکانے کے لیے شریک بنا رکھے ہیں کہہ دو نفع اٹھا لو پھر تمہیں آگ کی طرف لوٹنا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کریں۔ کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ کر جانا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور ٹھہرائے اللہ کے لئے مقابل کہ بہکائیں لوگوں کو اس کی راہ سے [۵۱] تو کہہ مزا اڑا لو پھر تو کو لوٹنا ہے طرف آگ کی [۵۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور انہوں نے اللہ کے لئے کچھ ہمسر (شریک) بنا لئے ہیں تاکہ (لوگوں کو) اس کے راستے سے بھٹکائیں (اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ (چندے) عیش کر لو آخر یقینا تمہاری بازگشت آتش دوزخ کی طرف ہے۔ |