Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 3 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿ٱلَّذِينَ يَسۡتَحِبُّونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا عَلَى ٱلۡأٓخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَيَبۡغُونَهَا عِوَجًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ فِي ضَلَٰلِۭ بَعِيدٖ ﴾
[إبراهِيم: 3]
﴿الذين يستحبون الحياة الدنيا على الآخرة ويصدون عن سبيل الله ويبغونها عوجا﴾ [إبراهِيم: 3]
Abul Ala Maududi Jo duniya ki zindagi ko aakhirat par tarjeeh (prefrence) detay hain, jo Allah ke rastey se logon ko rok rahey hain aur chahte hain ke yeh raasta (unki khwaishat ke mutabiq) teda (croocked) ho jaye. Yeh log gumraahi mein bahut door nikal gaye hain |
Ahmed Ali جو دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلہ میں پسند کرتے ہیں اور الله کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے ہیں وہ دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry جو آخرت کی نسبت دنیا کو پسند کرتے اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکتے اور اس میں کجی چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پرلے سرے کی گمراہی میں ہیں |
Mahmood Ul Hassan جو کہ پسند رکھتے ہیں زندگی دنیا کی آخرت سے اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور تلاش کرتے ہیں (نکالنا چاہے ہیں) اس میں کجی وہ راستہ بھول کر جاپڑے ہیں دور [۴] |
Muhammad Hussain Najafi جو دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہیں اور جو اللہ کی راہ سے (لوگوں کو) روکتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے ٹیڑھا بنا دیں یہ لوگ بڑی دور کی گمراہی میں ہیں۔ |