Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 107 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا عَلَى ٱلۡأٓخِرَةِ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴾
[النَّحل: 107]
﴿ذلك بأنهم استحبوا الحياة الدنيا على الآخرة وأن الله لا يهدي القوم﴾ [النَّحل: 107]
Abul Ala Maududi Yeh isliye ke unhon ne aakhirat ke muqable mein duniya ki zindagi ko pasand karliya, aur Allah ka qaida hai ke woh un logon ko raah e nijaat nahin dikhata jo uski niyamat ka kufraan karein |
Ahmed Ali یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر محبوب بنایا اور نیز اس لیے کہ الله کافروں کو ہدایت نہیں دیتا |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا۔ اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا |
Mahmood Ul Hassan یہ اس واسطے کہ انہوں نے عزیز رکھا دنیا کی زندگی کو آخرت سے اور اللہ راستہ نہیں دیتا منکر لوگوں کو [۱۷۵] |
Muhammad Hussain Najafi یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی ہے اور اللہ کافروں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔ |