Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 23 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿لَا جَرَمَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعۡلِنُونَۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُسۡتَكۡبِرِينَ ﴾
[النَّحل: 23]
﴿لا جرم أن الله يعلم ما يسرون وما يعلنون إنه لا يحب﴾ [النَّحل: 23]
Abul Ala Maududi Allah yaqeenan inke sab karoot jaanta hai chupe huye bhi aur khule huye bhi. Woh un logon ko hargiz pasand nahin karta jo guroor e nafs (puffed up with pride) mein mubtala hon |
Ahmed Ali ضرور الله جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا اس کو ضرور جانتا ہے۔ وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan ٹھیک بات ہے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر (جتلاتے ہیں) کرتے ہیں بیشک وہ نہیں پسند کرتا غرور کرنے والوں کو [۳۵] |
Muhammad Hussain Najafi یقینا اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو وہ (دلوں میں) چھپاتے ہیں اور اسے بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ |