Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 24 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمۡ قَالُوٓاْ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴾
[النَّحل: 24]
﴿وإذا قيل لهم ماذا أنـزل ربكم قالوا أساطير الأولين﴾ [النَّحل: 24]
Abul Ala Maududi Aur jab koi unse poochta hai ke tumhare Rubb ne yeh kya cheez nazil ki hai to kehte hain, “aji woh to agle waqton ki farsuda kahaniyan (ancient tales) hain” |
Ahmed Ali اور جب ان سے کہا جائے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے کہتے ہیں پہلے لوگوں کے قصے ہیں تاکہ قیامت کے دن اپنے بوجھ پورے اٹھائيں اورکچھ ان کے بوجھ جنہیں بے علمی سے گمراہ کرتے ہیں خبردار برا بوجھ ہے جواٹھاتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جب کہے ان سےکہ کیا اتارا ہے تمہارے رب نے تو کہیں کہانیاں ہیں پہلوں کی [۳۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ان سے کہا (پوچھا) جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں (کچھ بھی نہیں) بس اگلے لوگوں کی (فرسودہ) داستانیں ہیں۔ |