Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 37 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿إِن تَحۡرِصۡ عَلَىٰ هُدَىٰهُمۡ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي مَن يُضِلُّۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّٰصِرِينَ ﴾
[النَّحل: 37]
﴿إن تحرص على هداهم فإن الله لا يهدي من يضل وما لهم﴾ [النَّحل: 37]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad), tum chahe inki hidayat ke liye kitne hi harees (desirous) ho, magar Allah jisko bhatka deta hai phir usey hidayat nahin diya karta aur is tarah ke logon ki madad koi nahin kar sakta |
Ahmed Ali اگر تو انہیں ہدایت پرلانے کی طمع کرے تو الله ہدایت نہیں دیتا اس شخص کو جسے گمراہ کر دے اور نہ ان کے لیے کوئی مددگار ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر تم ان (کفار) کی ہدایت کے لیے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کردیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا کرتا اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا |
Mahmood Ul Hassan اگر تو طمع کرے انکو راہ پر لانے کی تو اللہ راہ نہیں دیتا جن کو بچلاتا ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار [۵۷] |
Muhammad Hussain Najafi (اے رسول) آپ ان کے ہدایت پانے کے کتنے ہی حریص ہوں مگر (یہ ہدایت پانے والے نہیں) کیونکہ اللہ جس کو (اس کے کفر و سرکشی کی وجہ سے) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اس کو ہدایت نہیں کرتا اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے۔ |