Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 65 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَٱللَّهُ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَحۡيَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَآۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَسۡمَعُونَ ﴾
[النَّحل: 65]
﴿والله أنـزل من السماء ماء فأحيا به الأرض بعد موتها إن في﴾ [النَّحل: 65]
Abul Ala Maududi (Tum har barsaat mein dekhte ho ke) Allah ne aasman se pani barsaya aur yakayak murda padi hui zameen mein uski badaulat jaan daal di. Yaqeenan is mein ek nishani hain sunne walon ke liye |
Ahmed Ali اور الله نے آسمان سے پانی اتارا پھراس سے مردہ زمین کو زندہ کر دیا اس میں ان لوگو ں کے لیے نشانی ہے جو سنتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور خدا ہی نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کیا۔ بےشک اس میں سننے والوں کے لیے نشانی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے زندہ کیا زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے [۹۶]اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سنتے ہیں [۹۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ہے اور اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کے مردہ (بنجر) ہو جانے کے بعد زندہ کر دیتا ہے۔ بے شک اس میں آوازِ حق سننے والوں کے لئے بڑی نشانی ہے۔ |