Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 77 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَلِلَّهِ غَيۡبُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَمَآ أَمۡرُ ٱلسَّاعَةِ إِلَّا كَلَمۡحِ ٱلۡبَصَرِ أَوۡ هُوَ أَقۡرَبُۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴾
[النَّحل: 77]
﴿ولله غيب السموات والأرض وما أمر الساعة إلا كلمح البصر أو هو﴾ [النَّحل: 77]
Abul Ala Maududi Aur zameen o aasman ke posheeda haqaiq ka ilm to Allah hi ko hai aur qayamant ke barpa honay ka maamla kuch dair na lega magar bas itni ke jismein aadmi ki palakh jhapak jaye, balke isse bhi kuch kam, haqeeqat yeh hai ke Allah sab kuch kar sakta hai |
Ahmed Ali اور آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں تو الله ہی کو معلوم ہیں اور قیامت کا معاملہ تو ایسا ہے جیسا آنکھ کا جھپکنا یا اس سےبھی قریب تر بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور آسمانوں اور زمین کا علم خدا ہی کو ہے اور (خدا کے نزدیک) قیامت کا آنا یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر۔ کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ ہے کہ پاس ہیں بھید آسمانوں اور زمین کے [۱۲۳] اور قیامت کا کام تو ایسا ہے جسیے لپک نگاہ کی یا اس سے بھی قریب [۱۲۴] اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے [۱۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi آسمان و زمین کا سارا غیب اللہ ہی کے لئے ہے اور قیامت کا حکم تو صرف ایک پل جھپکنے کے برابر یا اس سے بھی قریب تر ہے اور یقینا اللہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔ |