Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 89 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَيَوۡمَ نَبۡعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٖ شَهِيدًا عَلَيۡهِم مِّنۡ أَنفُسِهِمۡۖ وَجِئۡنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَٰٓؤُلَآءِۚ وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ تِبۡيَٰنٗا لِّكُلِّ شَيۡءٖ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُسۡلِمِينَ ﴾
[النَّحل: 89]
﴿ويوم نبعث في كل أمة شهيدا عليهم من أنفسهم وجئنا بك شهيدا﴾ [النَّحل: 89]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad, inhein us din se khabardar kardo) jabke hum har ummat mein khud usi ke andar se ek gawaah utha khada karenge jo uske muqable mein shahadat (witness/gawahi) dega. Aur in logon ke muqable mein shahadat dene ke liye hum tumhein layenge aur (yeh usi shadat ki tayyari hai ke) humne yeh kitab tumpar nazil kardi hai jo har cheez ki saaf saaf wazahat karne wali hai aur hidayat o rehmat aur basharat hai un logon ke liye jinhon ne sar-e-tasleem kham kar diya hai |
Ahmed Ali اور جس دن ہر ایک گروہ میں سے ان پر انہیں میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور تجھے ان پر گواہ بنائیں گے اور ہم نے تجھ پر ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کا کافی بیان ہے اور وہ مسلمانوں کے لیے ہدات اور رحمت اور خوشخبری ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر اُمت میں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کریں گے۔ اور (اے پیغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے تم پر (ایسی) کتاب نازل کی ہے کہ (اس میں) ہر چیز کا بیان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا ان پر انہی میں کا اور تجھ کو لائیں بتلانے کو ان لوگوں پر [۱۴۶] اور اتاری ہم نے تجھ پر کتاب کھلا بیان ہر چیز کا [۱۴۷] اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری حکم ماننے والوں کے لئے [۱۴۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو ان کے بالمقابل گواہی دے گا اور آپ کو ان سب کے بالمقابل گواہ بنا کر لائیں گے اور ہم نے آپ پر وہ کتاب نازل کی ہے جو ہر بات کو کھول کر بیان کرتی ہے اور سرِ تسلیم خم کرنے والوں کے لئے سراسر ہدایت، رحمت اور بشارت ہے۔ |