Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 20 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿كُلّٗا نُّمِدُّ هَٰٓؤُلَآءِ وَهَٰٓؤُلَآءِ مِنۡ عَطَآءِ رَبِّكَۚ وَمَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحۡظُورًا ﴾
[الإسرَاء: 20]
﴿كلا نمد هؤلاء وهؤلاء من عطاء ربك وما كان عطاء ربك محظورا﴾ [الإسرَاء: 20]
Abul Ala Maududi Inko bhi aur unko bhi, dono fareeqon ko hum (duniya mein) saaman-e-zeist diye jaa rahey hain, yeh tere Rubb ka atiya hai, aur tere Rubb ki ata ko rokne wala koi nahin hai |
Ahmed Ali ہم ہر فریق کو اپنی پروردگاری بخششوں سے مدد دیتے ہیں ان کو بھی اور تیرے رب کی بخشش کسی پر بند نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry ہم اُن کو اور ان کو سب کو تمہارے پروردگار کی بخشش سے مدد دیتے ہیں۔ اور تمہارے پروردگار کی بخشش (کسی سے) رکی ہوئی نہیں |
Mahmood Ul Hassan ہر ایک کو ہم پہنچائے جاتے ہیں۔ اِنکو اور اُن کو تیرے رب کی بخشش میں سے اور تیرے رب کی بخشش کسی نے نہیں روک لی [۳۱] |
Muhammad Hussain Najafi ہم ہر ایک کی امداد کرتے ہیں اِن کی بھی اور اُن کی بھی آپ کے پروردگار کی عطا و بخشش سے اور آپ کے پروردگار کی عطا کسی پر بند نہیں ہے۔ |