Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 93 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿أَوۡ يَكُونَ لَكَ بَيۡتٞ مِّن زُخۡرُفٍ أَوۡ تَرۡقَىٰ فِي ٱلسَّمَآءِ وَلَن نُّؤۡمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتَّىٰ تُنَزِّلَ عَلَيۡنَا كِتَٰبٗا نَّقۡرَؤُهُۥۗ قُلۡ سُبۡحَانَ رَبِّي هَلۡ كُنتُ إِلَّا بَشَرٗا رَّسُولٗا ﴾
[الإسرَاء: 93]
﴿أو يكون لك بيت من زخرف أو ترقى في السماء ولن نؤمن﴾ [الإسرَاء: 93]
Abul Ala Maududi Ya tere liye sooney ka ek ghar ban jaye ya tu aasmaan par chadh jaye, aur tere chadne ka bhi hum yaqeen na karenge jab tak ke tu hamare upar ek aisi tehrir (written) na utaar laye jisey hum padhein”. (Aey Muhammad), insey kaho “paak hai mera parwardigar! Kya main ek paighaam laney waley Insaan ke siwa aur bhi kuch hoon?” |
Ahmed Ali یا تیرے پاس کوئی سونے کا گھر ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے او رہم تو تیرے چڑھنے کا بھی یقین نہیں کریں گے یہاں تک کہ توہمارے پاس ایسی کتاب لائے جسے ہم بھی پڑھ سکیں کہہ دو میرا رب پاک ہے میں تو فقط ایک بھیجا ہوا انسان ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں |
Mahmood Ul Hassan یا ہو جائے تیرے لئے ایک گھر سنہرا [۱۳۹] یا چڑھ جائے تو آسمان میں اور ہم نہ مانیں گے تیرے چڑھ جانے کو جب تک نہ اتار لائے ہم پر ایک کتاب جس کو ہم پڑھیں [۱۴۰] تو کہہ سبحان اللہ میں کون ہوں مگر ایک آدمی ہوں بھیجا ہوا [۱۴۱] |
Muhammad Hussain Najafi یا آپ کا خالص سونے کا ایک گھر ہو۔ یا پھر آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم آپ کے (آسمان پر) چڑھنے کو بھی اس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک ایک (لکھی لکھائی) کتاب اتار کے نہ لے آئیں جسے ہم خود پڑھیں۔ کہہ دیجئے پاک ہے میرا پروردگار میں پیغام پہنچانے والا انسان کے سوا کیا ہوں؟ |