Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 32 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿۞ وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلٗا رَّجُلَيۡنِ جَعَلۡنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيۡنِ مِنۡ أَعۡنَٰبٖ وَحَفَفۡنَٰهُمَا بِنَخۡلٖ وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمَا زَرۡعٗا ﴾
[الكَهف: 32]
﴿واضرب لهم مثلا رجلين جعلنا لأحدهما جنتين من أعناب وحففناهما بنخل وجعلنا﴾ [الكَهف: 32]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad)! Inke saamne ek misaal pesh karo do shaks thay un mein se ek ko humne angoor ke do baagh diye aur unke gird khajoor ke darakhton ki baadh(fence) lagayi aur unke darmiyan kaasht (cultivation) ki zameen rakkhi |
Ahmed Ali اور انہیں دو شحصوں کی مثال سنا دو ان دونوں میں سے ایک لیے ہم نے انگور کے دو باغ تیار کیے اور ان کے گرد اگر کھجوریں لگائیں اوران دونو ں کے درمیان کھیتی بھی لگا رکھی تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان سے دو شخصوں کا حال بیان کرو جن میں سے ایک ہم نے انگور کے دو باغ (عنایت) کئے تھے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا دیئے تھے اور ان کے درمیان کھیتی پیدا کردی تھی |
Mahmood Ul Hassan اور بتلا انکو مثل دو مردوں کی [۴۰] کر دیے ہم نے ان میں سے ایک کے لئے دو باغ انگور کے اور گرد ان کے کھجویرں اور رکھی دونوں کے بیچ میں کھیتی [۴۱] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)!) ان لوگوں کے سامنے ان دو شخصوں کی مثال پیش کریں کہ ہم نے ان میں سے ایک کو انگور کے دو باغ دے رکھے تھے اور انہیں کھجور کے درختوں سے گھیر رکھا تھا۔ اور ان کے درمیان کھیتی اگا دی تھی۔ |