×

ان کے لیے سدا بہار جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ 18:31 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Kahf ⮕ (18:31) ayat 31 in Urdu

18:31 Surah Al-Kahf ayat 31 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 31 - الكَهف - Page - Juz 15

﴿أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهِمُ ٱلۡأَنۡهَٰرُ يُحَلَّوۡنَ فِيهَا مِنۡ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٖ وَيَلۡبَسُونَ ثِيَابًا خُضۡرٗا مِّن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِۚ نِعۡمَ ٱلثَّوَابُ وَحَسُنَتۡ مُرۡتَفَقٗا ﴾
[الكَهف: 31]

ان کے لیے سدا بہار جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، وہاں وہ سونے کے کنگنوں سے آراستہ کیے جائیں گے، باریک ریشم اور اطلس و دیبا کے سبز کپڑے پہنیں گے، اور اونچی مسندوں پر تکیے لگا کر بیٹھیں گے بہترین اجر اور اعلیٰ درجے کی جائے قیام

❮ Previous Next ❯

ترجمة: أولئك لهم جنات عدن تجري من تحتهم الأنهار يحلون فيها من أساور, باللغة الأوردية

﴿أولئك لهم جنات عدن تجري من تحتهم الأنهار يحلون فيها من أساور﴾ [الكَهف: 31]

Abul Ala Maududi
Unke liye sada bahar(evergreen) jannatein hain jinke nichey nehrein beh rahi hongi, wahan woh sonay ke kangano (golden bracelets) se aaraasta kiye jayenge. Bareek resham aur atlas o deba ke sabz kapde pehnenge , aur unhci masnadon par takiye lagakar bathenge, behtareen ajar aur aala darje ki jaaye qayam
Ahmed Ali
وہی لوگ ہیں جن کے لیے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی انہیں وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور باریک اور موٹے ریشم کا سبز لباس پہنیں گے وہاں تختوں پر تکیے لگانے والے ہوں گے کیا ہی اچھا بدلہ ہے اور کیا ہی اچھی آرام گا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے
Mahmood Ul Hassan
ایسوں کے واسطے باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں پہنائے جائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے [۳۷] اور پہنیں گے کپڑے سبز باریک اور گاڑھے ریشم کے [۳۸] تکیہ لگائے ہوئے ان میں تختوں پر کیا خوب بدلہ ہے اور کیا خوب آرام [۳۹]
Muhammad Hussain Najafi
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے ہمیشگی کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی انہیں ان میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے۔ سبز ریشم کے باریک اور دبیز کپڑے پہنیں گے اور وہ ان میں مسندوں پر گاؤ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ کیا ہی اچھا ہے ان کا ثواب اور کیا ہی اچھی ہے ان کی آرام گاہ۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek