Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 54 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِي هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ لِلنَّاسِ مِن كُلِّ مَثَلٖۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ أَكۡثَرَ شَيۡءٖ جَدَلٗا ﴾
[الكَهف: 54]
﴿ولقد صرفنا في هذا القرآن للناس من كل مثل وكان الإنسان أكثر﴾ [الكَهف: 54]
Abul Ala Maududi Humne is Quran mein logon ko tarah tarah se samjhaya magar Insaan bada hi jhagdalu waqeh hua hai |
Ahmed Ali اور البتہ تحقیق ہم نے اس قرآن میں ان لوگوں کے لیے ہر ایک مثال کو کئی طرح سے بیان کیا ہے اور انسان بڑا ہی جھگڑالو ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے |
Mahmood Ul Hassan اور بیشک پھیر پھیر کو سمجھائی ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو ہر ایک مثل اور ہے انسان سب چیز سے زیادہ جھگڑالو [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کی ہدایت) کے لئے ہر قسم کی مثالیں الٹ پلٹ کر بیان کر دی ہیں۔ (مگر) انسان ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔ |