Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 87 - الكَهف - Page - Juz 16
﴿قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوۡفَ نُعَذِّبُهُۥ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِۦ فَيُعَذِّبُهُۥ عَذَابٗا نُّكۡرٗا ﴾
[الكَهف: 87]
﴿قال أما من ظلم فسوف نعذبه ثم يرد إلى ربه فيعذبه عذابا﴾ [الكَهف: 87]
Abul Ala Maududi Usne kaha, “jo inmein se zulm karega hum usko saza denge, phir woh apne Rubb ki taraf paltaya jayega aur woh usey aur zyada sakht azaab dega |
Ahmed Ali کہا جو ان میں ظالم ہے اسے تو ہم سزا ہی دیں گے پھر وہ اپنے رب کے ہاں لوٹایا جائے گا پھر وہ اسے اوربھی سخت سزا دے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداری سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔ پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا |
Mahmood Ul Hassan بولا جو کوئی ہو گا بے انصاف سو ہم اسکو سزا دیں گے پھرلوٹ جائے گا اپنے رب کے پاس وہ عذاب دے گا اس کو برا عذاب |
Muhammad Hussain Najafi ذوالقرنین نے کہا کہ (ہم بے انصافی نہیں کریں گے) جو ظلم و سرکشی کرے گا ہم اسے ضرور سزا دیں گے اور پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف پلٹایا جائے گا تو وہ اسے سخت سزا دے گا۔ |