Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 17 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿فَٱتَّخَذَتۡ مِن دُونِهِمۡ حِجَابٗا فَأَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرٗا سَوِيّٗا ﴾
[مَريَم: 17]
﴿فاتخذت من دونهم حجابا فأرسلنا إليها روحنا فتمثل لها بشرا سويا﴾ [مَريَم: 17]
Abul Ala Maududi Aur purda daal kar unse chup (hidden) baithi thi is halat mein humne uske paas apni rooh ko (yani farishte ko) bheja aur woh uske saamne ek puray Insan ki shakal mein namudar ho gaya |
Ahmed Ali پھر لوگوں کے سامنے سے پردہ ڈال لیا پھر ہم نے اس کے پاس اپنے فرشتے کو بھیجا پھر وہ اس کے سامنے پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا |
Fateh Muhammad Jalandhry تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا۔ (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔ تو ان کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا |
Mahmood Ul Hassan پھر پکڑ لیا اُن سے ورے ایک پردہ پھر بھیجا ہم نے اُسکے پاس اپنا فرشتہ پھر بن کر آیا اُسکے آگے آدمی پورا [۲۰] |
Muhammad Hussain Najafi پھر اس نے ان لوگوں کی طرف سے پردہ کر لیا پس ہم نے اس کی طرف اپنی جانب سے روح (یعنی فرشتہ) کو بھیجا تو وہ اس کے سامنے ایک تندرست انسان کی صورت میں نمودار ہوا۔ |