Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 35 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٖۖ سُبۡحَٰنَهُۥٓۚ إِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرٗا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴾
[مَريَم: 35]
﴿ما كان لله أن يتخذ من ولد سبحانه إذا قضى أمرا فإنما﴾ [مَريَم: 35]
Abul Ala Maududi Allah ka yeh kaam nahin hai ke woh kisi ko beta banaye. Woh paak zaat hai, woh jab kisi baat ka faisla karta hai to kehta hai ke hoja, aur bas woh ho jati hai |
Ahmed Ali الله کی شان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے وہ پاک ہے جب کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے توصرف اسے کن کہتا ہے پھر وہ ہو جاتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے |
Mahmood Ul Hassan اللہ ایسا نہیں کہ رکھے اولاد وہ پاک ذات ہے جب ٹھہرا لیتا ہے کسی کام کا کرنا سو یہی کہتا ہے اسکو کہ ہو وہ ہو جاتا ہے [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi یہ بات اللہ کے شایانِ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے۔ پاک ہے اس کی ذات جب وہ کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اسے کہتا ہے ہو جا تو وہ (کام) ہو جاتا ہے۔ |