Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 49 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿فَلَمَّا ٱعۡتَزَلَهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَهَبۡنَا لَهُۥٓ إِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَۖ وَكُلّٗا جَعَلۡنَا نَبِيّٗا ﴾
[مَريَم: 49]
﴿فلما اعتزلهم وما يعبدون من دون الله وهبنا له إسحاق ويعقوب وكلا﴾ [مَريَم: 49]
Abul Ala Maududi Pas jab woh un logon se aur unke maboodane gair Allah se juda ho gaya to humne usko Ishaaq aur Yakub jaisi aulad di aur har ek ko Nabi banaya |
Ahmed Ali پھر جب ان سے علیحدٰہ ہوا اور اس چیز سے جنہیں وہ الله کے سوا پوجتے تھے ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا کیا اور ہم نے ہر ایک کو نبی بنایا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔ اور سب کو پیغمبر بنایا |
Mahmood Ul Hassan پھر جب جُدا ہوا اُن سے اور جنکو وہ پوجتے تھے اللہ کے سوا بخشا ہم نے اُسکو اسحٰق او ریعقوب اور دونوں کو نبی کیا [۵۸] |
Muhammad Hussain Najafi پس جب وہ ان لوگوں کے اور ان کے خداؤں سے کنارہ کش ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق و یعقوب جیسی اولاد عنایت فرمائی اور ہم نے سب کو نبی بنایا۔ |