Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 48 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَأَعۡتَزِلُكُمۡ وَمَا تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَأَدۡعُواْ رَبِّي عَسَىٰٓ أَلَّآ أَكُونَ بِدُعَآءِ رَبِّي شَقِيّٗا ﴾
[مَريَم: 48]
﴿وأعتزلكم وما تدعون من دون الله وأدعو ربي عسى ألا أكون بدعاء﴾ [مَريَم: 48]
Abul Ala Maududi Main aap logon ko bhi chodhta hoon aur un hastiyon ko bhi jinhein aap log khuda ko chodh kar pukara karte hain. Main to apne Rubb hi ko pukarunga , umeed hai ke main apne Rubb ko pukar ke na-murad na rahunga” |
Ahmed Ali اور میں تمہیں چھوڑتا ہوں اور جنہیں تم الله کے سوا پکارتے ہو اور میں اپنے رب ہی کو پکاروں گا امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کر محروم نہ رہوں گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور میں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا کے سوا پکارا کرتے ہیں ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہی کو پکاروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا |
Mahmood Ul Hassan اور چھوڑتا ہوں تم کو اور جنکو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا اور میں بندگی کروں گا اپنے ر ب کی امید ہے کہ نہ رہوں گا اپنے رب کی بندگی کر کر محروم [۵۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور میں آپ لوگوں سے اور ان سے جنہیں آپ اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں کنارہ کرتا ہوں۔ میں تو اپنے پروردگار کو ہی پکاروں گا۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کی دعا و پکار کی برکت سے نامراد نہیں رہوں گا۔ |