Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 58 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مِن ذُرِّيَّةِ ءَادَمَ وَمِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوحٖ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡرَٰٓءِيلَ وَمِمَّنۡ هَدَيۡنَا وَٱجۡتَبَيۡنَآۚ إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتُ ٱلرَّحۡمَٰنِ خَرُّواْۤ سُجَّدٗاۤ وَبُكِيّٗا۩ ﴾
[مَريَم: 58]
﴿أولئك الذين أنعم الله عليهم من النبيين من ذرية آدم وممن حملنا﴾ [مَريَم: 58]
Abul Ala Maududi Yeh woh paigambar hain jinpar Allah ne inaam farmaya Adam ki aulad mein se, aur un logon ki nasal se jinhein humne Nooh ke saath kashti par sawaar kiya tha, aur Ibrahim ki nasal se aur Israel ki nasal se aur yeh un logon mein se thay jinko humne hidayat bakshi aur barguzida kiya.Inka haal yeh tha ke jab rehman ki aayat unko sunayi jati to rotey huey sajde mein gir jatey thay |
Ahmed Ali یہ وہ لوگ ہیں جن پر الله نے انعام کیا پیغمبروں میں اور آدم کی اولاد میں سے اور ان میں سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراھیم اور اسرائیل کی اولاد میں سے اور ان میں سے جنہیں ہم نے ہدایت کی اور پسند کیا جب ان پر الله کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو روتے ہوئے سجدے میں گرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔ (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔ جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے |
Mahmood Ul Hassan یہ وہ لوگ ہیں جن پر انعام کیااللہ نے پیغمبروں میں آدم کی اولاد میں اور اُن میں جنکو سوار کر لیا ہم نے نوح کے ساتھ اور ابراہیم کی اولاد میں اور اسرائیل کی [۶۹] اور اُن میں جنکو ہم نے ہدایت کی اور پسند کیا [۷۰] جب اُنکو سنائے آیتیں رحمٰن کی گرتے ہیں سجدہ میں اور روتے ہوئے [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi یہ وہ نبی ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا۔ آدم (ع) کی نسل سے اور ان کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا اور ابراہیم و اسرائیل (یعقوب) کی نسل سے اور (یہ سب) ان لوگوں میں سے تھے جنہیں ہم نے راہ رست دکھائی اور منتخب کیا جب ان کے سامنے خدائے رحمن کی آیتین پڑھی جاتی تھیں تو وہ روتے ہوئے سجدے میں گر پڑتے تھے۔ |