Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 149 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿وَمِنۡ حَيۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِۖ وَإِنَّهُۥ لَلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ ﴾
[البَقَرَة: 149]
﴿ومن حيث خرجت فول وجهك شطر المسجد الحرام وإنه للحق من ربك﴾ [البَقَرَة: 149]
Abul Ala Maududi Tumhara guzar jis muqaam se bhi ho wahin apna rukh (namaz ke waqt) masjid e haraam ki taraf pher do, kyunke yeh tumhare Rubb ka bilkul bar-haqq faisla hai aur Allah tum logon ke aamaal se be-khabar nahin hai |
Ahmed Ali اور جہاں سے آپ نکلیں تو اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کیا کریں اور آپ کے رب کی طرف سےیہی حق بھی ہے اور الله تمہارے کام سے غافل نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم جہاں سے نکلو، (نماز میں) اپنا منہ مسجد محترم کی طرف کر لیا کرو بےشک وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور تم لوگ جو کچھ کرتے ہو۔ خدا اس سے بے خبر نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جس جگہ سے تو نکلے سو منہ کر اپنا مسجدالحرام کی طرف اور بیشک یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارےکاموں سے |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے پیغمبر(ص)) آپ جب بھی کہیں نکلیں تو (نماز کے وقت) اپنا رخ مسجد حرام کی طرف رکھیں۔ بے شک یہ (تبدیلی قبلہ) آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل و بے خبر نہیں ہے۔ |