Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 205 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيهَا وَيُهۡلِكَ ٱلۡحَرۡثَ وَٱلنَّسۡلَۚ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلۡفَسَادَ ﴾
[البَقَرَة: 205]
﴿وإذا تولى سعى في الأرض ليفسد فيها ويهلك الحرث والنسل والله لا﴾ [البَقَرَة: 205]
Abul Ala Maududi Jab usey iqtedar hasil ho jata hai, to zameen mein uski saari daud dhoop isliye hoti hai ke fasaad phailaye, kheton ko gaarat karey aur nasal e Insaani ko tabaah karey , halaanke Allah (jisey woh gawah bana raha tha) fasaad ko hargiz pasand nahin karta |
Ahmed Ali اور جب پیٹھ پھیر کر جاتا ہے تو ملک میں فساد ڈالتا اور کھیتی اور مویشی کو برباد کرنے کی کوشش کرتا ہے اور الله فساد کو پسندنہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین میں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس میں فتنہ انگیزی کرے اور کھیتی کو (برباد) اور (انسانوں اور حیوانوں کی) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگیزی کو پسند نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو |
Muhammad Hussain Najafi اور جب آپ کے پاس سے منہ پھیرتے ہیں (یا برسر اقتدار آتے ہیں) تو زمین میں فساد برپا کرنے کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں اور کھیتی اور نسل کو برباد کرتے ہیں جبکہ خدا فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔ |