Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 207 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡرِي نَفۡسَهُ ٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ ٱللَّهِۚ وَٱللَّهُ رَءُوفُۢ بِٱلۡعِبَادِ ﴾
[البَقَرَة: 207]
﴿ومن الناس من يشري نفسه ابتغاء مرضات الله والله رءوف بالعباد﴾ [البَقَرَة: 207]
Abul Ala Maududi Dusri taraf Insaano hi mein koi aisa bhi hai jo raza e ilahi ki talab mein apni jaan khapa deta hai aur aisey bandon par Allah bahut meharbaan hai |
Ahmed Ali اوربعض ایسے بھی ہیں جو الله کی رضا جوئی کے لیے اپنی جان بھی بیچ دیتے ہیں اور الله کے بندوں پر بڑا مہربان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کوئی شخص ایسا ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور خدا بندوں پر بہت مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan اور لوگوں میں ایک شخص وہ ہے کہ بیچتا ہے اپنی جان کو اللہ کی رضا جوئی میں [۳۲۶] اور اللہ نہایت مہربان ہے اپنے بندوں پر [۳۲۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور انسانوں میں سے کچھ ایسے (انسان) بھی ہیں جو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی جان بیچ ڈالتے ہیں (خطرے میں ڈال دیتے ہیں) اور اللہ (ایسے جاں نثار) بندوں پر بڑا شفیق و مہربان ہے۔ |