Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 226 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿لِّلَّذِينَ يُؤۡلُونَ مِن نِّسَآئِهِمۡ تَرَبُّصُ أَرۡبَعَةِ أَشۡهُرٖۖ فَإِن فَآءُو فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[البَقَرَة: 226]
﴿للذين يؤلون من نسائهم تربص أربعة أشهر فإن فاءوا فإن الله غفور﴾ [البَقَرَة: 226]
Abul Ala Maududi Jo log apni auraton se taaluq na rakhne ki kasam kha baithey hain unke liye char mahine ki mohlat hai, agar unhon ne rujoo karliya to Allah maaf karne wala aur Raheem hai |
Ahmed Ali جو لوگ اپنی بیویوں کے پاس جانے سے قسم کھا لیتے ہیں ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے پھر اگر وہ رجوع کر لیں تو الله بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ اپنی عورتوں کے پاس جانے سے قسم کھالیں ان کو چار مہینے تک انتظار کرنا چاہیئے۔ اگر (اس عرصے میں قسم سے) رجوع کرلیں تو خدا بخشنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan جو لوگ قسم کھا لیتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس جانے سے انکے لئے مہلت ہے چار مہینے کی پھر اگر باہم مل گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ اپنی بیویوں سے الگ رہنے (مباشرت نہ کرنے) کی قسم کھا لیتے ہیں (ان کے لیے) چار مہینے کی مہلت ہے۔ پس اگر اس کے بعد (اپنی قسم سے) رجوع کریں تو بے شک خدا بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |