Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 225 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿لَّا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ بِٱللَّغۡوِ فِيٓ أَيۡمَٰنِكُمۡ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتۡ قُلُوبُكُمۡۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٞ ﴾
[البَقَرَة: 225]
﴿لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم ولكن يؤاخذكم بما كسبت قلوبكم والله﴾ [البَقَرَة: 225]
Abul Ala Maududi Jo be-maani kasamein tum bila irada kha liya karte ho unpar Allah giraft nahin karta, magar jo kasamein tum sachhey dil se khate ho unki baazpurs woh zaroor karega. Allah bahut darguzar karne wala aur burdbaar (Forbearing) hai |
Ahmed Ali الله تمہیں تمہاری قسموں میں بے ہودہ گوئی پر نہیں پکڑتا لیکن تم سے ان قسموں پر مواخذہ کرتا ہے جن کا تمہارے دلوں نے ارادہ کیا ہو اور الله بڑا بحشنے والا بردبار ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور خدا بخشنے والا بردبار ہے |
Mahmood Ul Hassan نہیں پکڑتا تم کو اللہ بیہودہ قسموں پر تمہاری [۳۶۸] لیکن پکڑتا ہے تم کو ان قسموں پر کہ جن کا قصد کیا تمہارے دلوں نے [۳۶۹] اور اللہ بخشنے والا تحمل کرنے والا ہے [۳۷۰] |
Muhammad Hussain Najafi خدا تمہاری لایعنی (غیر ارادی) قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم دل سے کروگے (کھاؤ گے) اس کا مواخذہ کرے گا اور خدا بڑا بخشنے والا اور بڑا برداشت کرنے والا ہے۔ |