×

جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور 2:262 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:262) ayat 262 in Urdu

2:262 Surah Al-Baqarah ayat 262 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 262 - البَقَرَة - Page - Juz 3

﴿ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ لَا يُتۡبِعُونَ مَآ أَنفَقُواْ مَنّٗا وَلَآ أَذٗى لَّهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ ﴾
[البَقَرَة: 262]

جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کر کے پھر احسان جتاتے، نہ دکھ دیتے ہیں، اُن کا اجر اُن کے رب کے پاس ہے اور ان کے لیے کسی رنج اور خوف کا موقع نہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: الذين ينفقون أموالهم في سبيل الله ثم لا يتبعون ما أنفقوا منا, باللغة الأوردية

﴿الذين ينفقون أموالهم في سبيل الله ثم لا يتبعون ما أنفقوا منا﴾ [البَقَرَة: 262]

Abul Ala Maududi
Jo log apne maal Allah ki raah mein kharch karte hain aur kharch karke phir ehsan nahin jatate na dukh dete hain, unka ajar unke Rubb ke paas hai aur unke liye kisi ranjh aur khauf ka mauqa nahin
Ahmed Ali
جو لوگ اپنے مال الله کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان رکھتے ہیں اور نہ ستاتے ہیں انہیں کے لیے اپنے رب کے ہاں ثواب ہے اوران پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhry
جو لوگ اپنا مال خدا کے رستے میں صرف کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ اس خرچ کا (کسی پر) احسان رکھتے ہیں اور نہ (کسی کو) تکلیف دیتے ہیں۔ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے پاس (تیار) ہے۔ اور (قیامت کے روز) نہ ان کو کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
Mahmood Ul Hassan
جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان رکھتے ہیں اور نہ ستاتے ہیں انہی کے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے یہاں اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ غمگین ہوں گے [۴۲۹]
Muhammad Hussain Najafi
جو لوگ راہِ خدا میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں اور خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ ایذا پہنچاتے ہیں ان کا اجر و ثواب ان کے پروردگار کے یہاں ہے نہ انہیں کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek