Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 32 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿قَالُواْ سُبۡحَٰنَكَ لَا عِلۡمَ لَنَآ إِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَآۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[البَقَرَة: 32]
﴿قالوا سبحانك لا علم لنا إلا ما علمتنا إنك أنت العليم الحكيم﴾ [البَقَرَة: 32]
Abul Ala Maududi Unhon ne arz kiya: “nuqs (defect) se paak to aap hi ki zaat hai, hum to bas itna hi ilm rakhte hain, jitna aapne humko de diya hai, haqeeqat mein sab kuch jaanne aur samajhne wala aap ke siwa koi nahin” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا تو پاک ہے ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں بتایاہے بے شک تو بڑے علم والا حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry انہوں نے کہا، تو پاک ہے۔ جتنا علم تو نے ہمیں بخشا ہے، اس کے سوا ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ بے شک تو دانا (اور) حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan بولے پاک ہے تو ہم کو معلوم نہیں مگر جتنا تو نے ہم کو سکھایا بیشک تو ہی ہے اصل جاننے والا حکمت والا [۵۲] |
Muhammad Hussain Najafi انہوں نے کہا (ہر نقص و عیب سے) تیری ذات پاک ہے۔ ہمیں اس کے سوا جو تو نے ہمیں تعلیم دیا ہے (سکھایا ہے) اور مزید کچھ علم نہیں ہے۔ بے شک تو بڑا علم والا اور بڑی حکمت والا ہے۔ |