Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 59 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿فَبَدَّلَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ قَوۡلًا غَيۡرَ ٱلَّذِي قِيلَ لَهُمۡ فَأَنزَلۡنَا عَلَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ رِجۡزٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ ﴾
[البَقَرَة: 59]
﴿فبدل الذين ظلموا قولا غير الذي قيل لهم فأنـزلنا على الذين ظلموا﴾ [البَقَرَة: 59]
Abul Ala Maududi Magar jo baat kahi gayi thi, zalimon ne usey badal kar kuch aur kardiya, aakhir e kaar humne zulm karne walon par aasman se azaab nazil kiya, yeh saza thi un na-farmaniyon ki jo woh kar rahey thay |
Ahmed Ali پھر ظالموں نے بدل ڈالا کلمہ سوائے اس کے جو انہیں کہا گیا تھا سو ہم نے ان ظالموں پر ان کی نافرمانی کی وجہ سے آسمان سے عذاب نازل کیا |
Fateh Muhammad Jalandhry تو جو ظالم تھے، انہوں نے اس لفظ کو، جس کا ان کو حکم دیا تھا، بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا، پس ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا، کیونکہ نافرمانیاں کئے جاتے تھے |
Mahmood Ul Hassan پھر بدل ڈالا ظالموں نے بات کو خلاف اسکے جو کہہ دی گئی تھی ان سے پھر اتارا ہم نے ظالموں پر عذاب آسمان سے ان کی عدول حکمی پر [۹۱] |
Muhammad Hussain Najafi مگر ان ظالموں نے وہ بات (حطہ) جو ان سے کہی گئی تھی اسے ایک اور بات سے بدل دیا (اور حطۃ کی بجائے حنطۃ کہا) لہٰذا ہم نے ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے ان پر آسمان سے بڑا عذاب نازل کیا |