Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 72 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿وَإِذۡ قَتَلۡتُمۡ نَفۡسٗا فَٱدَّٰرَٰٔتُمۡ فِيهَاۖ وَٱللَّهُ مُخۡرِجٞ مَّا كُنتُمۡ تَكۡتُمُونَ ﴾
[البَقَرَة: 72]
﴿وإذ قتلتم نفسا فادارأتم فيها والله مخرج ما كنتم تكتمون﴾ [البَقَرَة: 72]
Abul Ala Maududi Aur tumhein yaad hai woh waqia jab tumne ek shaks ki jaan li thi, phir uske barey mein jhagadne aur ek dusre par qatal ka ilzam thopne lagey thay aur Allah ne faisla karliya tha ke jo kuch tum chupate ho usey khol kar rakh dega |
Ahmed Ali اور جب تم ایک شخص قتل کر کے اس میں جھگڑنے لگے اور الله ظاہر کرنے والا تھا اس چیز کو جسے تم چھپاتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کیا، تو اس میں باہم جھگڑنے لگے۔ لیکن جو بات تم چھپا رہے تھے، خدا اس کو ظاہر کرنے والا تھا |
Mahmood Ul Hassan اور جب مار ڈالا تھا تم نے ایک شخص کو پھر لگے ایک دوسرے پر دھرنے اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے [۱۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور (وہ وقت یاد کرو) جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا تھا۔ اور پھر اس کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے (ایک دوسرے پر قتل کا الزام لگانے لگے) اور اللہ اس چیز کو ظاہر کرنے والا تھا جسے تم چھپا رہے تھے |