Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 78 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿وَمِنۡهُمۡ أُمِّيُّونَ لَا يَعۡلَمُونَ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّآ أَمَانِيَّ وَإِنۡ هُمۡ إِلَّا يَظُنُّونَ ﴾
[البَقَرَة: 78]
﴿ومنهم أميون لا يعلمون الكتاب إلا أماني وإن هم إلا يظنون﴾ [البَقَرَة: 78]
Abul Ala Maududi Inmein ek dusra giroh ummiyon ka hai, jo kitab ka to ilm rakhte nahin, bas apni bay-buniyad ummedon aur aarzuon ko liye baithey hain aur mehaz weham o gumaan par chale jaa rahey hain |
Ahmed Ali اور بعض ان میں سے ان پڑھ ہیں جو کتاب نہیں جانتے سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور وہ محض اٹکل پچو باتیں بناتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور بعض ان میں ان پڑھ ہیں کہ اپنے باطل خیالات کے سوا (خدا کی) کتاب سے واقف ہی نہیں اور وہ صرف ظن سے کام لیتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور بعض ان میں بے پڑھے ہیں کہ خبر نہیں رکھتے کتاب کی سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور انکے پاس کچھ نہیں مگر خیالات [۱۲۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان (یہود) میں کچھ ایسے ان پڑھ بھی ہیں جو بے بنیاد امیدوں اور جھوٹی آرزوؤں کے سوا کتاب (توراۃ) کا کچھ بھی علم نہیں رکھتے۔ اور وہ صرف خام خیالیوں میں پڑے رہتے ہیں۔ |