Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 87 - طه - Page - Juz 16
﴿قَالُواْ مَآ أَخۡلَفۡنَا مَوۡعِدَكَ بِمَلۡكِنَا وَلَٰكِنَّا حُمِّلۡنَآ أَوۡزَارٗا مِّن زِينَةِ ٱلۡقَوۡمِ فَقَذَفۡنَٰهَا فَكَذَٰلِكَ أَلۡقَى ٱلسَّامِرِيُّ ﴾
[طه: 87]
﴿قالوا ما أخلفنا موعدك بملكنا ولكنا حملنا أوزارا من زينة القوم فقذفناها﴾ [طه: 87]
Abul Ala Maududi Unhon ne jawab diya “humne aap se wada khilafi kuch apne ikhtiyar se nahin ki. Maamla yeh hua ke logon ke zewarat ke bojh se hum ladh gaye thay aur humne bas unko phenk diya tha” phir isi tarah Saamri ne bhi kuch dala |
Ahmed Ali کہا ہم نےاپنے اختیا ر سے آپ سے وعدہ خلافی نہیں کی لیکن ہم سے اس قوم کے زیور کا بوجھ اٹھوایا گیا تھا سو ہم نے اسے ڈال دیا پھر اسی طرح سامری نے ڈال دیا |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اختیار سے تم سے وعدہ خلاف نہیں کیا۔ بلکہ ہم لوگوں کے زیوروں کا بوجھ اٹھائے ہوئے تھے۔ پھر ہم نے اس کو (آگ میں) ڈال دیا اور اسی طرح سامری نے ڈال دیا |
Mahmood Ul Hassan بولے ہم نے خلاف نہیں کیا تیرا وعدہ اپنے اختیار سے و لیکن اٹھوایا ہم سے بھاری بوجھ قوم فرعون کے زیور کا سو ہم نے اُسکو پھینک دیا پھر اس طرح ڈھالا سامری نے [۸۸] |
Muhammad Hussain Najafi قوم نے کہا کہ ہم نے اپنے اختیار سے تو آپ سے وعدہ خلافی نہیں کی (البتہ بات یوں ہوئی) کہ ہمیں اس جماعت کے زیورات جمع کرکے لانے پر آمادہ کیا گیا اور یہ سامری ایک (سنہرا) بچھڑا نکال کر لایا۔ جس سے گائے کی سی آواز نکلتی تھی۔ |