Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 34 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٖ مِّن قَبۡلِكَ ٱلۡخُلۡدَۖ أَفَإِيْن مِّتَّ فَهُمُ ٱلۡخَٰلِدُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 34]
﴿وما جعلنا لبشر من قبلك الخلد أفإن مت فهم الخالدون﴾ [الأنبيَاء: 34]
Abul Ala Maududi Aur (aey Muhammad), hameshgi(eternity) to humne tumse pehle bhi kisi Insaan ke liye nahin rakkhi hai agar tum mar gaye to kya yeh log hamesha jeetay rahenge |
Ahmed Ali اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے نہیں دیا پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو بقائے دوام نہیں بخشا۔ بھلا اگر تم مرجاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور نہیں دیا ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کیلئے زندہ رہنا پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے آپ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشگی نہیں دی۔ تو اگر آپ انتقال کر جائیں تو کیا یہ لوگ ہمیشہ (یہاں) رہیں گے؟ |