Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 35 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿كُلُّ نَفۡسٖ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡتِۗ وَنَبۡلُوكُم بِٱلشَّرِّ وَٱلۡخَيۡرِ فِتۡنَةٗۖ وَإِلَيۡنَا تُرۡجَعُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 35]
﴿كل نفس ذائقة الموت ونبلوكم بالشر والخير فتنة وإلينا ترجعون﴾ [الأنبيَاء: 35]
Abul Ala Maududi Har jaandaar ko maut ka maza chakhna hai, aur hum acchey aur burey halaat mein daal kar tum sabki aazmaish kar rahey hain, aakhir-e-kaar tumhein hamari hi taraf palatna hai |
Ahmed Ali ہر ایک جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تمہیں برائی اوربھلائی سے آزمانے کے لیے جانچتے ہیں اورہماری طرف لوٹائے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔ اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے |
Mahmood Ul Hassan ہر جی کو چکھنی ہے موت [۴۰] اور ہم تمکو جانچتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے آزمانے کو [۴۱] اور ہماری طرف پھر کر آ جاؤ گے [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تمہیں برائی اور اچھائی کے ساتھ آزماتے ہیں (آخرکار) تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤگے۔ |