Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 41 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 41]
﴿ولقد استهزئ برسل من قبلك فحاق بالذين سخروا منهم ما كانوا به﴾ [الأنبيَاء: 41]
Abul Ala Maududi Mazaaq tumse pehle bhi Rasoolon ka udaya jaa chuka hai, magar unka mazaaq udane waley usi cheez ke pher mein aa kar rahey jiska woh mazaaq udatey thay |
Ahmed Ali اور تجھ سے پہلے بھی رسولوں کے ساتھ ٹھٹھا کیا گیا ہے پھر جس عذاب کی بابت وہ ہنسی کیا کرتے تھے ان ٹھٹھا کرنے والوں پر وہی آ پڑا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اُڑاتے تھے آگھیرا |
Mahmood Ul Hassan اور ٹھٹھے ہو چکے ہیں رسولوں سے تجھ سے پہلے پھر الٹ پڑی ٹھٹھا کرنے والوں پر اُن میں سے وہ چیز جس کا ٹھٹھا کرتے تھے [۴۷] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک ان پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا جو آپ سے پہلے تھے تو اسی (عذاب) نے ان مذاق اڑانے والوں کو گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |