Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 40 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿بَلۡ تَأۡتِيهِم بَغۡتَةٗ فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 40]
﴿بل تأتيهم بغتة فتبهتهم فلا يستطيعون ردها ولا هم ينظرون﴾ [الأنبيَاء: 40]
Abul Ala Maududi Woh balaa (catastrophe) achanak aayegi aur inhein is tarah yaklakht (suddenly) daboch legi ke yeh na usko dafaa kar sakenge aur na inko lamha bhar mohlat hi mil sakegi |
Ahmed Ali بلکہ وہ ان پر ناگہان آئے گی پھر وہ ان کے ہوش کھو دے گی پھر نہ اسے ٹال سکیں گے اورنہ انہیں مہلت دی جائے گی |
Fateh Muhammad Jalandhry بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہوگی۔ اور ان کے ہوش کھو دے گی۔ پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی |
Mahmood Ul Hassan کچھ نہیں وہ آئے گی اُن پر ناگہاں پھر انکے ہوش کھو دیگی پھر نہ پھیر سکیں گے اُسکو اور نہ اُنکو فرصت ملے گی [۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi بلکہ وہ (گھڑی) اچانک ان پر آجائے گی۔ اور انہیں مبہوت کر دے گی پھر نہ تو وہ اسے ہٹا سکیں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔ |