Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 7 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَمَآ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 7]
﴿وما أرسلنا قبلك إلا رجالا نوحي إليهم فاسألوا أهل الذكر إن كنتم﴾ [الأنبيَاء: 7]
Abul Ala Maududi Aur (aey Muhammad), tumse pehle bhi humne Insaano hi ko Rasool bana kar bheja tha jinpar hum wahee (revelation) kiya karte thay, Tum log agar ilm nahin rakhte to ehle kitaab se pooch lo |
Ahmed Ali اور ہم نے تم سے پہلے بھی تو آدمیوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا ان کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھ لو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (پیغمبر بنا کر) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو جو یاد رکھتے ہیں ان سے پوچھ لو |
Mahmood Ul Hassan اور پیغام نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے مگر یہی مردوں کے ہاتھ وحی بھیجتے تھے ہم اُنکو سو پوچھ لو یاد رکھنے والوں سے اگر تم نہیں جانتے [۷] |
Muhammad Hussain Najafi (اے رسول) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مردوں کو ہی رسول بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف وحی کیا کرتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر سے پوچھ لو۔ |