Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 80 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَعَلَّمۡنَٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوسٖ لَّكُمۡ لِتُحۡصِنَكُم مِّنۢ بَأۡسِكُمۡۖ فَهَلۡ أَنتُمۡ شَٰكِرُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 80]
﴿وعلمناه صنعة لبوس لكم لتحصنكم من بأسكم فهل أنتم شاكرون﴾ [الأنبيَاء: 80]
Abul Ala Maududi Aur humne usko tumhare faiyde ke liye zira (coats of armor) banane ki sanat (craft) sikha di thi, taa-ke tumko ek dusre ki maar se bachaye, phir kya tum shukar guzar ho |
Ahmed Ali اور ہم نےاسے تمہارے لیے زر ہیں بنانا بھی سکھایا تاکہ تمہیں لڑائی میں محفوظ رکھیں پھر کیا تم شکر کرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضرر) سے بچائے۔ پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے |
Mahmood Ul Hassan اور اُسکو سکھلایا ہم نے بنانا ایک تمہارا لباس کہ بچاؤ ہو تمکو لڑائی میں [۹۴] سو کچھ تم شکر کرتے ہو [۹۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے انہیں تمہارے فائدہ کیلئے زرہ بنانے کی صنعت سکھائی تھی تاکہ وہ تمہیں تمہاری لڑائی میں ایک دوسرے کی زد سے بچائے۔ کیا تم اس (احسان) کے شکرگزار ہو؟ |